0
Monday 30 Jul 2012 01:48

حکومت شفاف انتخابات کرانے کا عزم کئے ہوئے ہے، وزیر اعظم

حکومت شفاف انتخابات کرانے کا عزم کئے ہوئے ہے، وزیر اعظم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور انہیں عبدالقادر گیلانی کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی، وزیراعظم کا کہنا ہے کہ عبدالقادر گیلانی کی کامیابی نے پیپلزپارٹی کی مقبولیت پر شک کرنے والوں کو خاموش کردیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہائوس کے مطابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ایوان صدر میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی، دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ آئین کی بالادستی کیلئے یوسف گیلانی کے عزم کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا، حکومت آزادانہ اور شفاف انتخابات کرانے کا عزم کئے ہوئے ہے اور فخرالدین جی ابراہیم کی بطور چیف الیکشن کمشنر تقرری سے انتخابات سے متعلق قیاس آرائیاں ختم ہوجانی چاہئیں۔
خبر کا کوڈ : 183327
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش