QR CodeQR Code

ارسلان افتخار کیس، ملک ریاض نے مزید ثبوت نیب کے حوالے کر دیئے

30 Jul 2012 18:54

اسلام ٹائمز:مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے روبرو بیان ریکارڈ کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ملک ریاض کا کہنا تھا کہ تحقیقاتی ٹیم نے ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں کی۔ اگر ان کے خلاف کیس سچا ہے تو وہ عمر قید کیلئے تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بحریہ ٹاؤن کے سربراہ و ارسلان افتخار کیس کے مرکزی کردار ملک ریاض نے کہا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے ان پر جرح کی ہے، مزید ثبوتوں کیلئے ایک ہفتے کا وقت مانگا ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیم سے اپنے داماد سلمان احمد کا بیان برطانیہ جا کر ریکارڈ کرنے کی درخواست کی ہے، سلمان احمد کی جان کو خطرہ ہے، اگر اسے سیکیورٹی فراہم کی جائے تو وہ پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کرانے کو تیار ہے۔ ملک ریاض کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے میری ضمانت دی ہوئی ہے، آج ایک عدالت نے مجھے اشہتاری قرار دے دیا، یہ کہاں کا انصاف ہے۔ اگر میں اشتہاری ہوں تو یہاں کھڑا ہوں مجھے گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان کے خلاف کیس سچا ہے تو وہ عمر قید کیلئے تیار ہیں۔



خبر کا کوڈ: 183500

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183500/ارسلان-افتخار-کیس-ملک-ریاض-نے-مزید-ثبوت-نیب-کے-حوالے-کر-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org