0
Monday 30 Jul 2012 20:24

شہبازشریف حکومت میں ناکام مگر سیاسی بدتمیزی کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں، راجہ ریاض

شہبازشریف حکومت میں ناکام مگر سیاسی بدتمیزی کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں، راجہ ریاض
 اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے کہا ہےکہ شہباز شریف حکومت میں ناکام مگر سیاسی بدتمیزی کے ریکارڈ قائم کررہے ہیں۔ اپنے بیان میں راجہ ریاض کا کہنا تھاکہ شہبازشریف پنجاب کی وزارت اعلی خیرات میں لیکر بڑھکیں نہ ماریں۔ خود گواہ ہوں کہ مسلم لیگ ن اور شہبازشریف نے کیسے منت سماجت کرکے پنجاب کی وزارت اعلی لی۔ راجہ ریاض نے کہاکہ شہبازشریف کا ضمیر تو اسی روز مردہ ہوگیا تھا جب انہوں نے لوٹوں کو گود میں بٹھا لیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں ہر وہ محکمہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے جس کا چارج شہبازشریف کے پاس ہے۔ وزارت صحت، وزارت تعلیم اور ہوم ڈیپارٹمنٹ میں ناکامیاں ہی ناکامیاں شہبازشریف کے کارنامے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 183534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش