QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، بی بی خدیجۃ الکبریٰ (س) کے یوم وصال کی مناسبت سے دینی اجتماع کا انعقاد

30 Jul 2012 23:34

اسلام ٹائمز: میر واعظ عمر فاروق نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) کی حیات مقدسہ کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا اور ملت کی دختران پر زور دیا کہ وہ اس آپ (س) کی حیات طیبہ کو اپنی زندگی کے لئے مشعل راہ بنائیں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کل جماعتی حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میر واعظ ڈاکٹر محمد عمر فاروق نے تاریخی آستان عالیہ خانقاہ نقشبند صاحب سرینگر میں مسلمۂ اول ملیکۃ العرب، ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبریٰ (س) کے یوم وصال کے موقعہ پر منعقدہ دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آپ (س) کی حیات مقدسہ کے مختلف گوشوں کو اجاگر کیا اور ملت کی دختران پر زور دیا کہ وہ آپ کی حیات طیبہ کو اپنی زندگی کے لئے مشعل راہ بنائیں، انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ الکبریٰ (س) کے یوم وصال کے موقعہ پر ہماری قوم کی بیٹیوں کو اپنی زندگیوں کا محاسبہ کرنا چاہئے اور ایک نیک معاشرے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ترقی کے نام پر عورت ذات کا جس قدر استحصال کیا گیا ہے اور اس کی شخصیت کو بگاڑ کر رکھ دیا گیا ہے اس کا مداوا صرف حضرت خدیجہ (س) جیسی عظیم خاتون کی تقلید کر کے ہی کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 183538

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183538/مقبوضہ-کشمیر-بی-خدیجۃ-الکبری-س-کے-یوم-وصال-کی-مناسبت-سے-دینی-اجتماع-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org