QR CodeQR Code

لوڈشیڈنگ کیخلاف ملتان میں مشتعل افراد کا احتجاج، پولیس موبائل پر پتھرائو

31 Jul 2012 00:58

اسلام ٹائمز: ملتان کے علاقہ رنگیل پور میں عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی سے تنگ گھروں سے باہر نکل آئے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے تنگ عوام نے جلائو گھیرائو کیا، اسکول کا فرنیچر جلا دیا اور پولیس کی گاڑیوں پر پتھرائو بھی کیا گیا، ملتان کے علاقہ رنگیل پور میں عوام بجلی کی لوڈشیڈنگ اور آنکھ مچولی سے تنگ آکر گھروں سے باہر نکل آئے اور ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دیا، عوام کا غصہ کم نہ ہوا تو وہ ملحقہ سرکاری اسکول کی عمارت میں گھس گئے اور اسکول کا فرنیچر اٹھا کر روڈ پر جلا دیا، لوڈشیڈنگ سے تنگ بپھرے عوام نے پولیس کا بھی گھیرائو کیا اور پولیس کی موبائل پر بھی پتھرائو شروع کر دیا، پولیس اہلکاروں نے وین بھگا کر جان بچائی۔ 

مظاہرین کے مطابق دن بھر کئی گھنٹے بجلی غائب رہنے کے بعد آتے ہی پانچ منٹ بعد چلی جاتی ہے اور سارا دن اسی طرح بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری رہتا ہے، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف پرانا وہاڑی روڈ پر بھی شہریوں نے روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک واقعہ کل بھی رونما ہوا تھا، جس میں مشتعل ظاہرین نے میپکو کا آفس اور سامان نذر آتش کردیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 183544

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183544/لوڈشیڈنگ-کیخلاف-ملتان-میں-مشتعل-افراد-کا-احتجاج-پولیس-موبائل-پر-پتھرائو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org