0
Wednesday 1 Aug 2012 01:11

کشمیری مزاحمتی قائدین کا جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم

کشمیری مزاحمتی قائدین کا جدوجہد آزادی جاری رکھنے کا عزم
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر محاذ آزادی کے زیراہتمام شہید محمد مقبول ملک کی یاد میں حق خودارادیت سے متعلق اقوام متحدہ کی 13 اگست 1948ء کی قرارداد کی اہمیت پر منعقدہ سیمینار میں مزاحمتی قائدین نے اتحاد و اتفاق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے جدوجہد آزادی کشمیری کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے، سیمینار کی صدارت جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر لیڈر ایڈووکیٹ بشیر احمد بٹ نے کی، انہوں نے اجتماعی طور تحریک آزادی کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے مزاحمتی رہنمائوں کو ڈیڑھ اینٹ کی مساجد منہدم کرنے کی صلاح دی ہے، انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی خاطر جو قربانیاں عوام نے دی ہیں وہ بے نظیر ہیں۔ بشیر احمد بٹ کا کہنا تھا کہ جہاں تک غلام قوموں کا تعلق ہے، انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے نہیں دیا جاتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر طرف پارٹیوں کی بھرمار ہے، اور ان کے سینکڑوں چیئرمین ہیں، جو اتحاد و اتفاق کیلئے اپنی انا چھوڑنے کو تیار نہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں چیئرمین شپوں کو چھوڑ کر یک جا ہوکر تحریک چلانا ہوگی، بشیر احمد نے خبردار کیا کہ اگر مزاحمتی قائدین تعمیر و ترقی اور بنگلوں کے پیچھے چل پڑے تو پھر عوام ان کا ساتھ دینا چھوڑ دینگے، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ (ح) کے سربراہ جاوید میر نے کہا کہ قربانیوں کو صرف نظر کر کے تجارت کی باتیں کی جاتی ہیں، ہم تجارت کے خلاف نہیں ہیں لیکن مسئلہ کشمیر کو بنیادی حیثیت حاصل ہے جس کا حل نکالنا ناگزیر ہے۔
خبر کا کوڈ : 183639
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش