QR CodeQR Code

آزاد کشمیر حکومت نے کرپشن کی حد کر دی، کارکن میرے ساتھ ہیں، بیرسٹر سلطان

31 Jul 2012 10:12

اسلام ٹائمز: گذشتہ روز یہاں دھیر کوٹ میں راجہ ساجد خان کی طرف سے دی جانے والی افطار پارٹی کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سردار عتیق کےساتھ مفاہمتی سیاست جاری ہے اور کارکنوں کا بری طرح استحصال کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما بیرسٹر سلطان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت نے کرپشن کی حد کردی۔ ان کے خلاف دس وائٹ پیپر لکھے جا سکتے ہیں۔ پی پی پی کے کارکنوں کے حقوق پر کسی صورت شب خون نہیں مارنے دیا جائے گا۔ کارکن حکومت کے ساتھ نہیں میرے ساتھ ہیں۔ وہ گذشتہ روز یہاں دھیر کوٹ میں راجہ ساجد خان کی طرف سے دی جانے والی افطارپارٹی کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ 

بیرسٹر سلطان محمود نے کہا کہ میں نے رابطہ عوام مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ آئندہ لائہ عمل کا اعلان عید کے بعد کرونگا۔ انھوں نے کہا کہ سردار عتیق کےساتھ مفاہمتی سیاست جاری ہے اور کارکنوں کا بری طرح استحصال کیا جا رہا ہے۔ موجودہ حکمران کرپشن میں ماضی کی حکومتوں کو پیچھے چھوڑ گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں آج نہ وزیراعظم ہوں اور نہ ہی حکومتی اور پارٹی کا عہدہ میرے پاس ہے لیکن لوگوں کی محبت مجھے حاصل ہے وہ دس وزیراعظم بھی مل کر حاصل نہیں کرسکتے۔ انھوں نے کہا کہ اب پاکستان کے عام انتخابات میں بھرپور مہم چلانے کے لیے پورے ملک میں جائوں گا۔ 

انھوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر حکومتی اور پارٹی کے عہدے کا خواہش مند نہیں ہوں البتہ کارکنوں کی ایڈجسٹمنٹ اور ان کے حقوق دلانہ میری اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور میں اب عملا ان کے حقوق کے لیے نکل آیا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 183654

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183654/آزاد-کشمیر-حکومت-نے-کرپشن-کی-حد-کر-دی-کارکن-میرے-ساتھ-ہیں-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org