QR CodeQR Code

نون لیگ نے وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے، چودھری شجاعت

31 Jul 2012 19:59

اسلام ٹائمز: لاہور میں پارٹی عہدیداروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئےمسلم لیگ قاف کے صدر کا کہنا تھا کہ شہباز شریف لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں میں شرکت کر کے ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ نون لیگ کے ارکان وفاقی حکومت پر تنقید بھی کرتے ہیں اور وزیراعظم سے ملاقات کر کے فنڈز بھی لیتے ہیں، تفصیلات سامنے آجائیں تو یہ منہ چھپاتے پھریں گے۔ لاہور میں پارٹی عہدیداروں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے دن رات ایک کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وہی کھیل رہی ہے جو پچھلے الیکشن میں نگران حکومت نے آٹے کا جعلی بحران پیدا کر کے کھیلا تھا۔ 

چودھری شجاعت نے کہا کہ شہباز شریف لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہروں میں شرکت کر کے ملک میں افراتفری پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلی عوام کو بتائیں کہ چار سال میں انہوں نے بجلی پیدا کرنے کے کتنے منصوبے شروع کئے اور پنجاب کے ذمے پاور کمپنیوں کے واجبات کیوں ادا نہیں کئے جارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قاف لیگ کے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز کے اجراء اور جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے حکومت سے مذاکرات جاری ہیں۔


خبر کا کوڈ: 183872

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183872/نون-لیگ-نے-وفاقی-حکومت-کو-بدنام-کرنے-کیلئے-دن-رات-ایک-کر-رکھا-ہے-چودھری-شجاعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org