QR CodeQR Code

ضرورت پڑی اور بلایا گیا تو مولانا فضل الرحمان ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ اجلاسوں میں شرکت کرینگے، مولانا شیخ امان اللہ

31 Jul 2012 20:51

اسلام ٹائمز: جے یو آئی خیبر پختونخوا کے امیر کا اسلام ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل کے جہاں تک اغراض و مقاصد کا تعلق ہے تو وہ مذہبی ہم آہنگی قائم کرنا، بھائی چارگی پیدا کرنا، فرقہ واریت کو ختم کرنا ہے، اور یہ جمعیت علما اسلام کے بھی اغراض و اہداف ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے امیر مولانا شیخ امان اللہ نے کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی اور بلایا گیا تو مولانا فضل الرحمان ملی یکجہتی کونسل کے آئندہ اجلاسوں میں شرکت کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز کے ساتھ انٹرویو میں کیا، جب ان سے پوچھا گیا کہ ’’ملی یکجہتی کونسل کے احیاء کے بعد سے اب تک اسکے کئی اجلاس بھی ہو چکے ہیں، تاہم مولانا فضل الرحمان نے ابھی تک شرکت نہیں کی، اس کی کیا وجہ ہے؟‘‘ تو ان کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل کے جہاں تک اغراض و مقاصد کا تعلق ہے تو وہ مذہبی ہم آہنگی قائم کرنا، بھائی چارگی پیدا کرنا، فرقہ واریت کو ختم کرنا ہے، اور یہ جمعیت علما اسلام کے بھی اغراض و اہداف ہیں، ہم اس حوالے سے بالکل متفق ہیں، جہاں تک بات ان کے ساتھ مل کر چلنے کی ہے تو ہمارے حافظ حسین احمد صاحب اس کے جنرل سیکرٹری ہیں اور وہ اس اتحاد کے ساتھ باقاعدہ چل بھی رہے ہیں، اگر ہمارے مولانا صاحب (مولانا فضل الرحمان) کی ضرورت پڑے اور ان کو بلایا جائے تو وہ بھی حاضر ہوں گے۔
(مولانا شیخ امان اللہ کا تفصیلی انٹرویو آج رات جاری کیا جائیگا)


خبر کا کوڈ: 183877

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/183877/ضرورت-پڑی-اور-بلایا-گیا-مولانا-فضل-الرحمان-ملی-یکجہتی-کونسل-کے-ا-ئندہ-اجلاسوں-میں-شرکت-کرینگے-شیخ-امان-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org