0
Wednesday 1 Aug 2012 13:53

لاہور، ق لیگ کے 16 وفاقی وزراء نے اپنی قیادت کو استعفے پیش کر دیئے

لاہور، ق لیگ کے 16 وفاقی وزراء نے اپنی قیادت کو استعفے پیش کر دیئے
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے 16 وزراء نے اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے اور لوڈشیڈنگ کے معاملے کو جواز بناتے ہوئے اپنے استعفے ق لیگ کی قیادت کو پیش کر دیئے ہیں۔ وزراء کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں برائے نام وزیر رکھا گیا فوری طور پر کابینہ سے مستعفی ہو کر عوام کے پاس آ جانا چاہئے۔ لاہور کے سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین کی سربراہی میں وفاقی وزراء کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء اپنے حلقوں میں ترقیاتی کام نہ ہونے اور موجودہ لوڈشیڈنگ کی صورتحال پر پھٹ پڑے۔

اجلاس میں چودھری شجاعت حسین، طالب نکئی، اکرم مسیح گل، شیخ وقاص اکرم، لیاقت عباس بھٹی، سردار بہادر خان سہڑ، جام یوسف، غوث بخش مہر اور انور چیمہ سمیت دیگر وزراء نے اپنے استعفے چودھری شجاعت حسین کو پیش کر دیئے اور سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نہ تو ہمارے حلقوں میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں اور نہ ہی ہمیں کوئی فنڈ جاری کئے گئے ہیں لوڈشیڈنگ پر قابو نہیں پایا گیا لوگ ہمارے حلقوں میں ہمیں گالیاں دیتے ہیں اور ہم اپنے حلقوں میں جانے سے قاصر ہیں، ہمیں وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

اجلاس میں انور چیمہ نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کابینہ میں برائے نام وزیر رکھا گیا ہے ہمیں ان وزارتوں کا کوئی فائدہ نہیں جس میں ہمارے حلقے کے عوام کے مسائل حل نہ ہوں، ہمیں اسمبلیوں سے فوری طور پر استعفے دے کر عوام کے پاس چلے جانا چاہئے کیونکہ انتخابات بھی قریب ہیں اس سے ہماری عزت رہ جائے گی جس پر چودھری شجاعت حسین نے ان وزراء کو صبر سے رہنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ لوڈشیڈنگ اور ترقیاتی کاموں کے بارے میں صدر اور وزیراعظم سے بات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 184035
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش