QR CodeQR Code

بلوچستان میں شیعہ نسل کشی نہ رکی تو پارلیمنٹ ہاوس اور GHQ کا گھیراو کرینگے، علامہ مقصود ڈومکی

1 Aug 2012 19:07

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں جاری شیعہ کشی کو روکنے کے لئے دہشتگردوں کے خلاف کریک ڈاون کرے اور ان کے ٹریننگ کیمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کا اہم اجلاس سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی کی زیر صدارت کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی شوریٰ کے معزز اراکین ریاض حسین بنگش، سردار حیدر علی ہزارہ، سید حامد حسینی، نثار علی ہزارہ، سید اقبال شاہ، حسن علی ہزارہ، رشید طوری، آئی ایس او کوئٹہ ڈویژن کے صدر کامران ہزارہ، ڈاکٹر رضا، غلام حسین ہزارہ، سید ابوتراب جعفری اور دیگر شریک ہوئے۔ 

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ کراچی اور لاہور کے عظیم عوامی اجتماع تائید اور اعتماد کے باعث مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز بن چکی ہے۔ مجلس کی قیادت ملت کے اعتماد پر پورا اترے گی، البتہ اس سلسلے میں ہمیں خلوص اور جرات سے دن رات محنت کرنا ہوگی۔ علامہ ناصر عباس جعفری کے فرمان کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ہم اپنی مظلومیت کو طاقت میں بدلیں گے۔ بلوچستان میں شیعہ نسل کشی نہ رکی تو پارلیمنٹ ہاوس اور GHQ کا گھیراو کریں گے۔ اجلاس نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ بلوچستان میں جاری شیعہ کشی کو روکنے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاون کرے اور ان کے ٹریننگ کیمپس کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے۔


خبر کا کوڈ: 184139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184139/بلوچستان-میں-شیعہ-نسل-کشی-نہ-رکی-پارلیمنٹ-ہاوس-اور-ghq-کا-گھیراو-کرینگے-علامہ-مقصود-ڈومکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org