QR CodeQR Code

اقتدار کی ہوس نے چوہدری برادران کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے، رانا ثناء اللہ

1 Aug 2012 19:54

اسلام ٹائمز: لاہور سے جاری اپنے بیان میں وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال کر چوہدری برادران اپنا گناہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے لوڈشیڈنگ پر چوہدری شجاعت کا بیان پنجاب کے ساتھ غداری کے مترادف ہے۔ اقتدار کی ہوس نے چوہدری برادران کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے۔ لاہور سے جاری اپنے بیان میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے چوہدری شجاعت کے فارمولے کو وفاقی حکومت کی اتحادی جماعتیں بھی رد کر چکی ہیں، پیسے کی چمک نے چوہدری برادران کی آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی ہے، جس کے باعث وہ درست فیصلے کرنے کی قوت سے محروم ہو گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر ڈال کر چوہدری برادران اپنا گناہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے ثابت کردیا ہے کہ اقتدار کیلئے وہ کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔
.


خبر کا کوڈ: 184143

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184143/اقتدار-کی-ہوس-نے-چوہدری-برادران-آنکھوں-پر-پٹی-باندھ-رکھی-ہے-رانا-ثناء-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org