QR CodeQR Code

دفاع، خلا اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر پابندی بدستور رہے گی، بھارتی حکومت

1 Aug 2012 23:09

اسلام ٹائمز: بھارتی وزارت تجارت کے مطابق پاکستانیوں پر عائد سرمایہ کاری کی پابندی اٹھانے کا مقصد دونوں ممالک میں تعلقات بہتر بنانا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت نے پاکستانی شہریوں اور کاروباری اداروں کو اپنے ملک میں سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے۔ بھارتی وزارت تجارت کے مطابق پاکستانیوں پر عائد سرمایہ کاری کی پابندی اٹھانے کا مقصد دونوں ممالک میں تعلقات بہتر بنانا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستانی شہری بھارت میں آزادانہ سرمایہ کاری کر سکیں گے تاہم بھارتی حکومت کا کہنا ہے کہ دفاع، خلا اور ایٹمی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر پابندی بدستور رہے گی۔ یہ فیصلہ دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کے حوالے سے مذاکرات کا حصہ ہے۔ پاکستانیوں پر سرمایہ کاری پر پابندی اٹھانے کا فیصلہ اپریل میں پاک بھارت وزرائے تجارت کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 184176

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184176/دفاع-خلا-اور-ایٹمی-توانائی-کے-شعبے-میں-سرمایہ-کاری-پر-پابندی-بدستور-رہے-گی-بھارتی-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org