QR CodeQR Code

28 رمضان کو اسلام آباد میں بھرپور انداز میں القدس ریلی نکالی جائے گی، علامہ اشفاق وحیدی

1 Aug 2012 23:38

اسلام ٹائمز: ایس یو سی کے رہنما نے اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں نکالی جانے والی ریلی اپنے پرانے روٹ سے نکالی جائے گی، جو جی سکس ٹو امام بارگاہ شروع ہو کر آبپارہ پر اختتام پذیر ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے کہا ہے کہ امام خمینی (رہ) کے حکم پر ہر سال کی طرح امسال بھی بھرپور انداز میں یوم القدس منایا جائے گا, اس حوالے سے کمیٹی بنا دی گئی ہے, جو قدس ریلی کی تیاریوں کے معاملات کو دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی آزادی کیلئے ملک بھر کی طرح اسلام آباد میں ایک زبردست ریلی نکالی جائے گی، جس میں مومنین، ماتمی حضرات سمیت تنظیمی افراد کی کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کیا۔ 

علامہ اشفاق وحیدی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نکالی جانے والی ریلی اپنے پرانے روٹ سے نکالی جائے گی جو جی سکس ٹو امام بارگاہ شروع ہو کر آبپارہ پر اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی میں شیعہ علماء کونسل کے رہنماوں کے علاوہ اہلسنت سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام بھی خطاب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب القدس آزاد ہوگا اور ہم سب وہاں نماز ادا کریں گے۔ انہوں نے ملی یکجہتی کونسل کی جانب سے یوم القدس منانے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب پوری مسلم امہ اس اہم ایشو پر ایک آواز ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 184183

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184183/28-رمضان-کو-اسلام-آباد-میں-بھرپور-انداز-القدس-ریلی-نکالی-جائے-گی-علامہ-اشفاق-وحیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org