0
Thursday 2 Aug 2012 03:42

اورکزئی، فورسز کیساتھ جھڑپ میں 9 دہشتگرد ہلاک

اورکزئی، فورسز کیساتھ جھڑپ میں 9 دہشتگرد ہلاک

اسلام ٹائمز۔ اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ڈبوری میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 9 دہشتگرد ہلاک اور 2 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔ فورسز حکام کے مطابق اپر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ڈبوری کے گائوں علی خیل میں دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا اور ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 9 دہشتگرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

خبر کا کوڈ : 184191
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش