0
Thursday 2 Aug 2012 14:17

خیبر پختونخوا میں بجلی بحران، اے این پی کے اراکین اسمبلی نے استعفے تیار کرلئے

خیبر پختونخوا میں بجلی بحران، اے این پی کے اراکین اسمبلی نے استعفے تیار کرلئے
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں بجلی بحران کے باعث عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے اپنے استعفے تیار کرلئے ہیں، جو اے این پی کے مرکزی صدر اسفند یار ولی خان کے حوالے کئے جائیں گے، ذرائع کے مطابق بجلی بحران پر صوبائی حکومت کی جانب سے سخت موقف اختیار کئے کے باوجود صوبے میں بجلی بحران تاحال برقرار ہے اور صوبائی حکومت نے اقتدار سے علیحدہ ہونے کی بھی دھمکی دیدی ہے، اے این پی ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ ذارئع نے مزید بتایا ہے کہ اراکین صوبائی اور قومی اسمبلی نے اپنے استعفے تیارکرلئے ہیں جو کہ آئندہ ایک، دو روز کے دوران اسفند یار ولی خان کو ارسال کر دیئے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 184195
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش