0
Thursday 2 Aug 2012 15:32

دفاع پاکستان کونسل کا برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف جمعہ کو احتجاج کا اعلان

دفاع پاکستان کونسل کا برما میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم اور نیٹو سپلائی کی بحالی کیخلاف جمعہ کو احتجاج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ دفاع پاکستان کونسل کے مرکزی رہنماء و انصارالامہ کے امیر مولانا فضل الرحمن خلیل نے برما میں مسلمانوں کے قتل عام، اقوام متحدہ و عالمی ذرائع ابلاغ کی مسلسل خاموشی اور عالم اسلام کی بے حسی پر مسلم حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ برما میں جاری مسلمانوں کے قتل عام اور ان کی بستیوں کو جلانے کا فوری نوٹس لیں اور مسلمانوں کی نسل کشی بند کرائیں جبکہ حکومت پاکستان اپنے سفارتی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کی ترجمانی کرے اور برما کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کو بند کرانے میں اپنا کردار ادا کرے، نیٹو سپلائی کی بحالی پر خوشی کے شادیانے بجانے والے حکمران اپنے انجام سے ڈریں، انصارالامہ اور دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے جمعہ کو پورے ملک میں برما کے مسلمانوں سے ا ظہار یکجہتی اور نیٹو معائدے کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں جامعہ خالدبن ولید میں تاجروں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجتماع سے مولانا محمدفاروق کشمیری، مولانا محمد عابد، ڈاکٹر بدر نیازی، مفتی عبدالخالق و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

مولانافضل الرحمن خلیل نے کہا کہ حکومت پاکستان کو برما کے مسلمانوں کے مظالم کے آگے آنا چاہیے، اقوام متحدہ، عالمی تنظیمیں اور انسانی حقوق کے علمبردار یہ سب ڈراما ہے۔ جنوبی سوڈان اور مشرقی تیمور کے حوالے سے اقوام متحدہ کا کردار سب کے سامنے ہے۔ انسانی حقوق کے بین الاقوامی ادارے امریکہ کے لونڈے بنے ہوئے ہیں، جو آواز بلند نہیں کر رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شدت پسند بودھوں کی طرف سے مسلمانوں کا قتل عام ہرگز برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ حیرت ہے کہ انٹرنیشنل میڈیا اس بارے میں لگاتار خبریں دکھا رہا ہے جبکہ بیس ہزار سے زیادہ مسلمانوں کو اب تک قتل کیا جا چکا ہے اور سینکڑوں مسجدوں کو جلایا گیا ہے۔ اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے برما کے مسلمانوں کا ایک مدت سے استحصال کیا جا رہا ہے، مسلمانوں کے خلاف عالمی پروپیگنڈے سے فائدہ اٹھا کر متعصب بدھسٹ برما سے مسلمانوں کا صفایا کرنا چاہتے ہیں، ظلم کی چکی میں پسنے والے مسلمان اپنی آزادیوں کے لیے جدو جہد کریں گے تو اللہ تعالیٰ کی مدد ان کے شامل حال ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 184363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش