QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کل برما میں ہونیوالے مظالم کے احتجاج کریگی

2 Aug 2012 23:27

اسلام ٹائمز: سید منور حسن کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی 3 اگست کو چوک گھنٹہ گھر پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن کی اپیل پر ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں بھی برما کے مسلمانوں پر مظالم، زیادتیوں، تشدد اور قتل و غارت گری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کل 3 اگست کو بعد نماز عصر 5:30 بجے چوک گھنٹہ گھر میں ہوگا، جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان پروفیسر افتخار چودھری اور دیگر رہنماء کریں گے۔ احتجاجی مظاہرے میں سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنماء شرکت کریں گے، مظاہرے کے آخر میں برما کے پرچم نذر آتش کیے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 184443

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184443/جماعت-اسلامی-کل-برما-میں-ہونیوالے-مظالم-کے-احتجاج-کریگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org