0
Friday 3 Aug 2012 01:14

ڈی جی خان، پولیس کیساتھ مزاحمت پر تحریک طالبان کا اہم دہشتگرد ہلاک

ڈی جی خان، پولیس کیساتھ مزاحمت پر تحریک طالبان کا اہم دہشتگرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ ملتان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈیرہ غازی خان کے قریب مسافر بس کو روکا، جس میں موجود کالعدم تحریک طالبان کا دہشتگرد باہر آیا اور خود کو قانون کے حوالے کرنے سے کیا اور پولیس اہلکاروں پر دستی بم سے حملے کی دھمکی دی، جس پر پولیس اہلکاروں نے اس پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے دہشتگرد کے قبضے سے دو دستی بم، بارودی مواد اور خودکش جیکٹ جیسی بیلٹ برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے، پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت عبدالغفار عرف سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 184444
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش