QR CodeQR Code

شفاء ہسپتال اسکردو نے کمرشل بنیادوں پر ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز کردیا

3 Aug 2012 04:57

اسلام ٹائمز:شفاء ہسپتال اسکردو سے پورے بلتستان کے عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ مل رہا ہے اور یوں لوگوں کو بڑے شہروں میں جانے کے عذاب سے بھی نجات مل رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شفاء ہسپتال اسکردو نے کمرشل بنیادوں پر ٹیلی میڈیسن سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق اسکردو میں جدید سہولیات سے آراستہ طبی مواقع فراہم کرنا اور ماہر ڈاکٹرز کے ذریعے علاج کرانے کی سہولت فراہم کرنے سے پورے بلتستان کے عوام کو گھر کی دہلیز پر علاج معالجہ مل رہا ہے اور یوں لوگوں کو بڑے شہروں میں جانے کے عذاب سے بھی نجات مل رہی ہے۔ ہسپتال میں گائنی، اسکن اور دیگر اہم شعبوں میں کام شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ شفاء انٹرنیشنل نے عرصہ دراز سے اسکردو میں خدمات جاری رکھی ہوئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 184445

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184445/شفاء-ہسپتال-اسکردو-نے-کمرشل-بنیادوں-پر-ٹیلی-میڈیسن-سروس-کا-آغاز-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org