QR CodeQR Code

مہدی شاہ حکومت کو تجاویز نہیں کیش چاہئیے، فدا محمد ناشاد

3 Aug 2012 05:16

اسلام ٹائمز:میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق چیف ایگزیٹیو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں تمام اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے اور پوری قوم ان کے کارناموں کا خمیازہ آنے والے وقتوں میں بھگتے گی۔


اسلام ٹائمز۔ مہدی شاہ حکومت کو تجاویز نہیں کیش چاہئیے، پی پی پی کے دور اقتدار میں تمام ادارے تباہ ہوگئے ہیں، ان کے دور میں کئے گئے خمیازوں کو آئندہ قوم بھگتے گی۔ پیپلز پارٹی نے تمام اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق چیف ایگزیٹیو حاجی فدا محمد ناشاد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور اقتدار میں تمام اداروں کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے اور پوری قوم ان کے کارناموں کا خمیازہ آنے والے وقتوں میں بھگتے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام ادارے تباہی کے دہانے پر جا پہنچے ہے، جب سے پولیس کی تنخواہیں بڑھائی ہیں ان کی کارکردگی صفر ہوگئی ہے۔ جہاں پہلے 50 وارداتیں ہوتی تھیں اب وارداتوں کا ریشو 80 سے 85 فیصد ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہدی شاہ حکومت کو تجاویز نہیں بلکہ کیش چاہیئے۔


خبر کا کوڈ: 184451

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184451/مہدی-شاہ-حکومت-کو-تجاویز-نہیں-کیش-چاہئیے-فدا-محمد-ناشاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org