QR CodeQR Code

واشنگٹن، ڈی جی آئی ایس آئی کی مارک گراسمین سے ملاقات

3 Aug 2012 04:24

اسلام ٹائمز: آئی ایس آئی کے سربراہ نے ڈرون حملوں اور حقانی نیٹ ورک کے متعلق پاکستانی پوزیشن واضح کی۔ اس موقع پر افغان علاقے سے پاکستانی سرزمین پردہشتگرد حملے بھی زیربحث آئے۔


اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام نے واشنگٹن میں افغانستان اور پاکستان کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی مارک گراسمین سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی نے ڈرون حملوں اور حقانی نیٹ ورک کے متعلق پاکستانی پوزیشن واضح کی۔ اس موقع پر افغان علاقے سے پاکستانی سرزمین پردہشتگرد حملے بھی زیربحث آئے۔ امریکہ کے دورے پر آئے ڈی جی آئی ایس آئی افغانستان اور پاکستان کے لئے صدر اوباما کے خصوصی مشیر جنرل ڈگلس سے بھی ملے۔ ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو ازسرنو مضبوط بنیاد پر استوار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفیر شیری رحمان بھی موجود تھیں۔


خبر کا کوڈ: 184506

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184506/واشنگٹن-ڈی-جی-آئی-ایس-کی-مارک-گراسمین-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org