QR CodeQR Code

برما میں مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف جمعہ کو یوم احتجاج منائیں گے، شاہد غوری

3 Aug 2012 05:51

اسلام ٹائمز:پی ایس ٹی کے مرکزی رہنما نے عالمی برادری خصوصاً مسلمان ممالک کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارتی سطح پر برما سے شدید احتجاج کریں اور مسلمانوں کے تحفظ اور انہیں بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے کے لیے وہاں کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر برما کے مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف جمعہ کو ملک گیر یوم احتجاج منایا جائے گا۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، مظفر آباد اور گلگت سمیت ملک کے تمام بڑے چھوٹے شہروں میں احتجاجی مظاہرے، جلوس اور ریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ علماء و مشائخ اور واعظین جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں منظور کریں گے۔ عوام اپنے برمی مسلمان بھائیوں کے قتل عام کے خلاف آواز بلند کرنے کے لیے منعقد ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں بھرپور شریک ہوں تاکہ عالمی برادری اور غیرت و حمیت سے عاری مسلم حکمرانوں کے ضمیر کو جھنجھوڑا جاسکے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاہد غوری نے راولپنڈی، لاہور، پشاور، گجرنوالہ کے زمینداروں سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

محمد شاہد غوری نے عالمی برادری خصوصاً مسلمان ممالک کے سربراہوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفارتی سطح پر برما سے شدید احتجاج کریں اور مسلمانوں کے تحفظ اور انہیں بنیادی انسانی حقوق فراہم کرنے کے لیے وہاں کی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔ برما میں مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کا سن کر روح کانپ اٹھتی ہے۔ پوری دنیا میں مسلمانوں پر روح فرسا مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن برما میں ہونے والے مظالم کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے اقوام متحدہ، او آئی سی، انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ برما کے مسلمانوں پر ظلم بند کرانے کے لیے کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 184516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184516/برما-میں-مسلمانوں-کے-قتل-عام-کیخلاف-جمعہ-کو-یوم-احتجاج-منائیں-گے-شاہد-غوری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org