0
Friday 3 Aug 2012 06:24

ماہ رمضان تزکیہ نفس، احتساب اور اصلاح کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری

ماہ رمضان تزکیہ نفس، احتساب اور اصلاح کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ روزہ انسان کو متقی اور پرہیزگار بناتا ہے، روزہ رکھنے سے قلب کی صفائی ہوتی ہے، قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہی انسان اپنی عظمت پاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے مرکز اہلسنت پر علماء کرام کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک برکتوں رحمتوں کا مہینہ ہے، جب انسان روزہ رکھتا ہے تو اس کے قلب کی صفائی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان کا مہینہ بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس ماہ صیام میں اللہ تعالیٰ بے شمار رحمتوں کا نزول فرماتا ہے۔ ماہ رمضان تزکیہ نفس احتساب اور اصلاح کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان اپنی صفوں میں نظم و ضبط اور برداشت پیدا کریں اور تنظیم کا پیغام گلی گلی، کوچہ کوچہ، گھر گھر پہنچائیں کہ پاکستان سنی تحریک مذہبی و فلاحی و سماجی خدمات انجام دے رہی ہے اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے آواز بلند کئے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ذات پات، رنگ و نسل اور زبان سے بالاتر ہوکر پاکستان سنی تحریک بلا امتیاز عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پاکستان سنی تحریک کے فلاحی ادارہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام غریبوں، یتیموں، بیواؤں میں امدادی سامان اور عید گفٹ تقسیم کرے گی تاکہ عید خوشیوں میں انہیں نا صرف اپنے ساتھ شامل کیا جائے بلکہ ان کے اندر احساس محرومی کا بھی خاتمہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 184519
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش