0
Tuesday 12 Jan 2010 15:45

چین نے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا

چین نے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا
 بیجنگ:چین نے میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا۔چینی حکام کے مطابق زمین سے استعمال کی جانے والی نئی ٹیکنالوجی کے تحت ایک میزائل کو ہدف پر پہنچنے سے قبل تباہ کر دیا گیا۔چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق تجربہ چین کی حدود میں کیا گیا جو کامیاب رہا۔چین کا کہنا ہے کہ تجربے کا مقصد کسی ملک کو نشانہ بنانا نہیں بلکہ یہ تجربہ دفاعی نقطہ نظر کے تحت کیا گیا ہے۔
چین نے جدید میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔چین کی سرکاری خبر ایجنسی کے مختصر اعلامیے کے مطابق Ground-based midcourse missile interception ٹیکنالوجی کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ ایک دفاعی نوعیت کا تجربہ تھا جس سے مطلوبہ نتائج حاصل کرلیے گئے ہیں۔اس تجربے کا مقصد چین کی دفاعی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا تھا اور اس کا ہدف کوئی خاص ملک نہیں ہے۔

خبر کا کوڈ : 18453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش