QR CodeQR Code

سرگودھا پولیس نے جرمن سفارتکاروں کو شہر میں داخلے سے روک دیا

3 Aug 2012 16:58

اسلام ٹائمز:جرمن سفارتخانے کے اہلکار نجی گارڈ کے ہمراہ سرگودھا کے فیصل روڈ پر ایک مکان کے پاس پہنچے تو پولیس نے جرمن سفارتکاروں کی گاڑی کو روک لیا اور ان سے سفری دستاویزات اور اجازت نامہ طلب کیا جو ان کے پاس نہیں تھا جس پر واپس اسلام آباد روانہ کر دیا


اسلام ٹائمز۔ سرگودھا میں پولیس نے جرمن سفارتخانے کے اہلکاروں کو غیرقانونی طور پر شہر میں آنے سے روک دیا۔ اہلکاروں کو اسلام آباد واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔ جمعہ کے روز جرمن سفارتخانے کے اہلکار نجی گارڈ کے ہمراہ سرگودھا کے فیصل روڈ پر ایک مکان کے پاس پہنچے تو پولیس نے جرمن سفارتکاروں کی گاڑی کو روک لیا اور ان سے سفری دستاویزات اور اجازت نامہ طلب کیا جو ان کے پاس نہیں تھا۔ پولیس نے اجازت نامہ نہ ہونے پر جرمن اہلکاروں کو موٹروے کی جانب روانہ کرتے ہوئے واپس اسلام آباد جانے کی اجازت دیدی۔ جرمن اہلکاروں کا مؤقف ہے کہ سرگودھا میں ان کی فیملی کے بچے رہائش پذیر ہیں جنہیں وہ لینے آئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 184564

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184564/سرگودھا-پولیس-نے-جرمن-سفارتکاروں-کو-شہر-میں-داخلے-سے-روک-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org