0
Friday 3 Aug 2012 21:48

بھارتی حکومت کی پاکستان کو براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت خوش آئند ہے، شیخ نذیر

بھارتی حکومت کی پاکستان کو براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت خوش آئند ہے، شیخ نذیر
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ شیخ نذیر احمد نے بھارت کی جانب سے پاکستان کو براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت دینے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک خوش آئند قدم ہے، ایسے اقدامات سے ہی دونوں پڑوسی ممالک ایک دوسرے کے قریب آئیں گے، جس سے تمام مسائل کو حل کرنا دونوں کیلئے آسان ہوگا، اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ہمیشہ سے ہی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کی متمنی رہی ہے۔ دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کا براہ راست اثر جموں و کشمیر پر پڑتا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہوتے ہیں، اس کا خمیازہ سب سے پہلے اہل کشمیر کو ہی بھگتنا پڑتا ہے، انہوں نے پاکستان کو بھارت میں براہ راست سرمایہ کاری کی اجازت کو ایک جرأت مندانہ قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ایسی ہی جرأت مندی کا مظاہرہ کرکے مسئلہ کشمیر کا کوئی قابل قبول حاصل سامنے لائیں تاکہ دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ برصغیر میں امن کی فضاء لوٹ آئے۔
خبر کا کوڈ : 184583
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش