QR CodeQR Code

بھارت اور پاکستان عوامی امنگوں کے تحت مسئلہ کشمیر حل کریں، جماعت اسلامی

3 Aug 2012 22:02

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے اجلاس میں مختلف شعبوں کی کارکردگی کو بھی زیر بحث لایا گیا اور شعبہ جات کی کارکردگی میں اصلاح کی خاطر کئی ارکان نے تجاویز پیش کیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کی مرکزی مجلس شوریٰ اور مجلس نمائندگان کے دو اجلاس امیر جماعت شیخ محمد حسن کی صدارت میں منعقد ہوئے، جن میں جماعت کی گذشتہ سہ سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور جماعت کی کارکردگی خاص کر دعوتی سرگرمیوں کو زیر بحث لایا گیا، جماعت اسلامی کی طرف سے منعقد ہونے والے دعوتی و تربیتی اجتماعات پر بھی نظر ڈالی گئی، ارکان شوریٰ و نمائندگان نے اس تمام کارروائی میں بھرپور شرکت کی اور مثبت و منفی دونوں پہلوؤں پر اپنے اپنے نقطہ نظر کے مطابق روشنی ڈالی۔ اجلاس کے دوران جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کو بھی زیر بحث لایا گیا اور شعبہ جات کی کارکردگی میں اصلاح کی خاطر کئی ارکان نے تجاویز پیش کی گئیں۔
 
مختلف عوامی مسائل خاص کر مسئلہ کشمیر کے پُر امن حل کی خاطر جماعت اسلامی کی مساعی کی بھی وضاحت کی گئی، اجلاس میں متفقہ طور پر تمام ارکان نے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں پر زور دیا کہ وہ اس دیرینہ انسانی مسئلے کو یہاں کے عوام کی اُمنگوں اور خواہشات کے مطابق حل کرانے کی خاطر فوری اقدامات کا اعلان کریں۔


خبر کا کوڈ: 184588

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184588/بھارت-اور-پاکستان-عوامی-امنگوں-کے-تحت-مسئلہ-کشمیر-حل-کریں-جماعت-اسلامی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org