QR CodeQR Code

حریت رہنماء سید علی گیلانی کو گرفتار کرلیا گیا

3 Aug 2012 23:38

اسلام ٹائمز: کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے نماز جمعہ شوپیان میں ادا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس سے قبل ہی انکے گھر کے ارد گرد سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند رہنمائوں کے شوپیان چلو پروگرام کو ناکام بناتے ہوئے پولیس نے سید علی شاہ گیلانی، ظفر اکبر بٹ سمیت کئی رہنمائوں گرفتار کرلیا جبکہ شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان اور دیگر کو گھروں پر نظر بند کردیا گیا ہے، پولیس نے کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کی طرف سے شوپیاں جانے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انکی رہائش گاہ واقع حیدر پورہ کے نزدیک انہیں گرفتار کر کے حیدر پورہ تھانے میں بند کردیا، انہوں نے گزشتہ دنوں شوپیان میں ہونے والی شہادت کے تناظر میں آج نماز جمعہ وہاں ہی ادا کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اس سے قبل ہی انکے گھر کے ارد گرد سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا۔ اور انکی رہائش گاہ میں کسی بھی شخص کو جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جس کے بعد اگرچہ علی گیلانی نے تن تنہا گھر سے باہر آکر شوپیاں جانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے انہیں گرفتار کرکے ہماہامہ پولیس چوکی میں قید کردیا، دریں اثناء سالویشن موومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا، لیکن ظفر اکبر بٹ پہلے ہی گھر سے نکل چکے تھے، اس کے بعد پولیس نے فریڈم ہاوس سرینگر میں بھی ظفر اکبر بٹ اور شبیر احمد ڈار کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن دونوں قائدین محاصرہ توڑ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔


خبر کا کوڈ: 184608

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184608/حریت-رہنماء-سید-علی-گیلانی-کو-گرفتار-کرلیا-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org