0
Friday 3 Aug 2012 19:55

کالعدم تنظیم سے روابط، بریگیڈیئر علی خان اور میجر رینک کے 4 افسروں کو قید کی سزا

کالعدم تنظیم سے روابط، بریگیڈیئر علی خان اور میجر رینک کے 4 افسروں کو قید کی سزا
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تنظیم سے روابط کے الزام میں گرفتار پاک فوج کے بریگیڈیئر علی خان اور میجر عہدے کے چار افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہونے پر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ تمام سزا یافتگان کو سزا کیخلاف آرمی کورٹ آف اپیلز میں پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت اپیل کرنے کا حق حاصل ہو گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بریگیڈیئر علی خان، میجر عنایت عزیز، میجر افتخار، میجر سہیل اکبر اور میجر جواد بصیر کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔

ملزمان کو کالعدم تنظیم سے روابط رکھنے کے الزامات کے تحت سزا سنائی گئی ہے فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے بریگیڈیئر علی خان کو پانچ سال قید بامشقت، میجر سہیل اکبر کو تین سال، میجر جواد بصیر کو دو سال جبکہ میجر عنایت عزیز اور میجر افتخار کو ڈیڑھ ڈیڑھ سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔ تمام سزا یافتگان کو سزا کیخلاف آرمی کورٹ آف اپیلز میں پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت اپیل کرنے کا حق حاصل ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 184613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش