0
Saturday 4 Aug 2012 05:22

پاکستان سنی تحریک کا برما میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج

پاکستان سنی تحریک کا برما میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج
اسلام ٹائمز: پاکستان سنی تحریک کی اپیل پر برما میں جاری مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا۔ اسلام آباد، کوئٹہ، کراچی، پشاور، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، گلگت سمیت ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ سنی تحریک علماء بورڈکے اراکین اور مشائخ عظام نے جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قراردادیں بھی منظور کیں۔ جڑواں شہروں میں مختلف احتجاجی مظاہروں اور اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں ڈاکٹرزاہدحبیب قادری، علامہ غفران محمودسیالوی، مفتی لیاقت علی رضوی، علامہ طاہراقبال چشتی، علامہ وسیم عباسی، صاحبزادہ عطاء الرحمن دھنیال اور ملک عبدالرؤف نے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی برمی مسلمانوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہے۔

مقررین کا کہنا تھا کہ چالیس لاکھ سے زائد مسلمانوں کو بدترین تعصب اور دہشتگردی کا سامنا ہے۔ جبکہ مسلم ریاستوں کے حکمرانوں نے یہودونصاریٰ کی غلامی کا پٹہ اپنے گلے میں پہن رکھا ہے۔ امریکہ اور اسکے حواری پوری دنیا میں مسلمانوں کے گرد عرصہ حیات تنگ کر رہے ہیں۔ برما میں انسانیت کے قتل عام پر عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کی ''چپ'' ایک سازش ہے۔ عالمی اور پاکستانی میڈیا کی مجرمانہ خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔ اقوام متحدہ۔ او ،آئی، سی انسانی حقوق کی تنظیمیں بے معنی اور بے اثر ہو چکی ہیں۔

مفتی خطیب احمدالازھری، علامہ نسیم صدیقی، علامہ تنویرحسین قادری، علامہ عبداللطیف قادری، علامہ فاروق چشتی، علامہ سرفرازچشتی، صاحبزادہ عبدالرحمن سیالوی، علامہ اشتیاق قادری، مفتی اکبرحسین ہاشمی، قاری عبدالجبارچشتی، علامہ نقیب چشتی سمیت سنی تحریک علماء بورڈکے دیگر اراکین نے جمعہ کے اجتماعات میں برمی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کو موضوعِ گفتگو بنایا اور مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف مذمتی قراردادیں منظورکرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں کو یہود و نصاریٰ درندگی اور ظلم کے خلاف اعلان جہاد کر دینا چاہئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلمانوں کو اب مصلحتوں کو پس پشت رکھ کر جہاد اور ہتھیار کا راستہ اختیار کرنا ہو گا ظلم کے خلاف مسلمانوں کی خاموشی مسلم نسل کشی کے مترادف ہوگی۔ برما کی صورتحال پر جلد قابو نہ پایا گیا تو لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام اور بھوک پیاس سے مر جانے کا خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 184661
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش