QR CodeQR Code

بھارت اور اسرائیل کا مشترکہ ریسرچ پروگرام شروع

4 Aug 2012 20:01

اسلام ٹائمز: نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے ذرائع نے آج میڈیا کو بتایا کہ باہمی سمجھوتے کے مسودہ (ایم او یو) پر بھارت اور اسرائیل نے دستخط کر دیئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت اور اسرائیل نے دونوں ممالک کے سائنسدانوں اور ریسرچ اسکالرز کے درمیان قربت بڑھانے اور تحقیقاتی امور میں تعاون میں اضافہ کرنے کے لئے تین سال کے ایک مشترکہ ریسرچ پروگرام پر سمجھوتہ کیا ہے، نئی دہلی میں اسرائیلی سفارت خانے کے ذرائع نے آج میڈیا کو بتایا کہ باہمی سمجھوتے کے مسودہ (ایم او یو) پر بھارت کی طرف سے یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) اور اسرائیل کے طرف سے اسرائیلی سائنس انسٹی ٹیوٹ (آئی ایل ایف) نے نئی دہلی میں دستخط کئے۔


خبر کا کوڈ: 184786

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184786/بھارت-اور-اسرائیل-کا-مشترکہ-ریسرچ-پروگرام-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org