QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں سیلاب کے پیش نظر ہائی الرٹ

4 Aug 2012 21:38

اسلام ٹائمز: جموں خطے میں 22 افراد متعدد مویشیوں کے ہمراہ دریائے توی اور کئی دیگر دریائوں میں سیلاب آنے سے پھنس گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے جموں خطے میں اچانک سیلاب آنے سے کم سے کم 22 افراد پھنس گئے، حکام نے حالات کے پیش نظر خطے میں ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردیئے ہیں، رات بھر موسلا دھار بارش کی وجہ سے جموں میں ہنگامی صورتحال درپیش آگئی، جموں خطے میں 22 افراد متعدد مویشیوں کے ہمراہ دریائے توی اور کئی دیگر دریائوں میں سیلاب آنے سے پھنس گئے ہیں۔ ایک سرکاری افسر نے کہا ہے کہ 22 میں سے 15 افراد کٹھوعہ ضلع کے کھڈوال علاقے میں دریائے اجھ اور دودھ مایا چک، نگری، ستواری اور مٹھی کے علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔
 
سیلاب میں پھنسے ان لوگوں کو نکالنے کے لئے مہم شروع کردی گئی ہے، جموں، کٹھوعہ اور ادھم پور میں رات بھر موسلا دھار بارش سے اچانک سیلاب آگیا، چناب، توی، اجھ اور بسنتر دریاوں میں پانی کی سطح خطرے کے نشان کے نزدیک پہنچ گئی ہے، حکام نے کہا ہے کہ نشیبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو چوکنا کردیا گیا ہے اور اچانک سیلاب کی وارننگ دی گئی ہے، ان سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ دریاوں کے کناروں سے دور رہیں۔


خبر کا کوڈ: 184916

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/184916/مقبوضہ-کشمیر-میں-سیلاب-کے-پیش-نظر-ہائی-الرٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org