0
Sunday 5 Aug 2012 16:32

نیٹو سپلائی بحالی کا معاہدہ ملکی مفاد میں نہیں، جے یو پی

نیٹو سپلائی بحالی کا معاہدہ ملکی مفاد میں نہیں، جے یو پی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر سید محفوظ مشہدی نے توہین عدالت کے قانون کو کالعدم قرار دینے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلہ کو درست آئین اور شریعت اسلامی کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے آئین میں لکھا ہوا ہے کہ کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنایا جا سکتا جبکہ قرآن و سنت کا بھی یہ فیصلہ ہے کہ قانون کی نظر میں بڑا اور چھوٹا سب برابر ہیں کسی کو کوئی استثنیٰ حاصل نہیں لہذا نیا توہین عدالت کا قانون سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے کر آئین کے تقدس کو برقرار رکھا ہے۔

لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار محمد خان لغاری، حاجی عبدالمجید سیفی سمیت دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے نیٹو سپلائی کے معاہدے پر دستخط کر کے اپنی آزادی و خودمختاری اور ملک و قوم کے لئے گھاٹے کا سودا کیا ہے نام نہاد دہشت گردی کے خلاف جنگ نے ہمیں بے پناہ نقصان پہنچایا ہے جس میں غریب عوام اور ملک کو کھربوں ڈالر کا نقصان اُٹھانا پڑا ہے اور اس جنگ کے نتیجہ میں پاک آرمی کو تاریخ میں سب زیادہ اپنے جوانوں کی جانوں کا نذرانہ دینا پڑا ہے.

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے آنکھیں بند کر کے جو معاہدہ کیا ہے وہ ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، سپلائی لائن کی بحالی کے فوراً بعد ڈرون حملے دوبارہ شروع ہو گئے ہیں ان حکمرانوں میں یہ جرأت نہیں کہ وہ امریکی کیٹنروں کو چیک کر سکیں، موجودہ حکمران امریکہ کے زرخرید غلام کا مظاہرہ کر رہے ہیں قوم کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر موجودہ حکمرانوں کو اقتدار سے نکال باہر کرنا ہو گا ورنہ کہیں خدانخواستہ یہ وطن عزیز کا سودا ہی نہ کر دیں۔
خبر کا کوڈ : 185109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش