0
Sunday 5 Aug 2012 23:23

ڈاکٹر غلام رسول اور حبیب اللہ مجاہد کے اغواء کیخلاف کوئٹہ میں مکمل شڑڈاؤن ہڑتال

ڈاکٹر غلام رسول اور حبیب اللہ مجاہد کے اغواء کیخلاف کوئٹہ میں مکمل شڑڈاؤن ہڑتال
اسلام ٹائمز۔ بولان میڈیکل کالج کے ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول کاکڑ اور جامعہ سلفیہ ریڈشنل کالج کے پرنسپل حبیب اللہ مجاہد کے اغواء کیخلاف کوئٹہ میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔ تاہم ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی، بروری روڈ بی ایم سی کے سامنے ڈاکٹروں اور طلباء نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا۔ جبکہ کوئٹہ پریس کلب کے سامنے جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے بی ایم سی کے ماہر نفسیات ڈاکٹر غلام رسول کو اغواء کرلیا تھا۔ جس پر پی ایم اے اور دیگر ڈاکٹروں نے اسپتالوں میں ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے شروع کئے۔ 

ڈاکٹر غلام رسول کاکڑ کی عدم بازیابی پر پی ایم اے نے کوئٹہ شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا۔ جس پر مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، جمہوری وطن پارٹی، جمعیت علماء اسلام، پاکستان مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، جمعیت علماء اسلام نظریاتی، جماعت اسلامی، تاجران اور دیگر نے حمایت کی اور اتوار کے روز کوئٹہ شہر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال رہی۔ کوئٹہ شہر کی تمام مارکیٹیں اور تجارتی مراکز بند رہے تاہم ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔ جبکہ جمعیت اہلحدیث نے بھی جامعہ سلفیہ ریڈشنل کالج کے پرنسپل کے اغواء کیخلاف اتوار کے روز شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور پارٹی کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اس موقع پر مظاہرین نے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پروفیسر حبیب اللہ مجاہد اور ڈاکٹر غلام رسول سمیت تمام مغویوں کو جلد از جلد بازیاب کرایا جائے۔ دریں اثناء ابی ایم سی کالج کے طلباء اور ڈاکٹروں نے بی ایم سی کے سامنے بروری روڈ کو بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کے دوران انتظامیہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سخت حفاظتی انتظامات کئے تھے، شہر کے اہم چوکوں اور شاہراہوں پر فورسز تعینات رہیں۔
خبر کا کوڈ : 185150
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش