QR CodeQR Code

کشمیر کے بارے میں بھارتی حکومت اور قومی میڈیا کا رول غیر منصفانہ رہا ہے، بھارتی وزیر قانون

5 Aug 2012 23:56

اسلام ٹائمز: رام جیٹھ ملانی نے کل جماعت حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کے ساتھ ان کے گھر پر ایک گھنٹے طویل ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر پر اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے گول میز کانفرنس کی تجویز پیش کرتے ہوئے بھارت کے وزیر قانون اور کشمیر کمیٹی کے سربراہ رام جیٹھ ملانی نے تسلیم کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر اور یہاں کے حالات کے بارے میں بھارتی حکومت اور قومی میڈیا کا رول غیر منصفانہ رہا ہے جبکہ کشمیر کمیٹی کی اہم رُکن مدھو کشور نے کہا ہے کہ حقوق انسانی کی پامالیوں کے واقعات اور کشمیر کے آزادی پسند قائدین کی نظر بندی کیلئے بھارتی وزارت داخلہ نہیں بلکہ مقبوضہ کشمیر کی حکومت جوابدہ و ذمہ دار ہے، اُدھر میر واعظ عمر فاروق نے پاک بھارت مذاکراتی عمل میں کشمیری قیادت کی شمولیت کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل جماعتی حریت کانفرنس اور حکومت ہند کے درمیان مذاکرات کے بے نتیجہ ثابت ہونے کی ذمہ دار بھارت کی حکومت ہی ہے۔

بھارت کے وزیر قانون اور سپریم کورٹ کے سرکردہ قانون دان ایڈووکیٹ رام جیٹھ ملانی اور کشمیر کمیٹی میں شامل دیگر اراکین بشمول مدھو کشور نے اپنے مشن کشمیر کے تحت اتوار کے روز کل جماعت حریت کانفرنس (م) کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کے ساتھ ان کے گھر پر ایک گھنٹے طویل ملاقات کی، ملاقات کے دوران میرواعظ عمر فاروق نے پاک بھارت مذاکراتی عمل میں کشمیری قیادت کو شامل کرنے کی پُر زور وکالت کرتے ہوئے رام جیٹھ ملانی کو بتایا کہ کل جماعت حریت کانفرنس کے حکومت ہند کے ساتھ مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں کیونکہ بھارت سرکار مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدہ اور مخلص نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 185177

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/185177/کشمیر-کے-بارے-میں-بھارتی-حکومت-اور-قومی-میڈیا-کا-رول-غیر-منصفانہ-رہا-ہے-وزیر-قانون

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org