0
Sunday 5 Aug 2012 23:33

کشمیری حریت قائدین کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے، سید علی گیلانی

کشمیری حریت قائدین کی فوری رہائی عمل میں لائی جائے، سید علی گیلانی
اسلام ٹائمز۔ حریت رہنماء سید علی شاہ گیلانی نے حریت قائدین مسرت عالم بٹ اور میر حفیظ اللہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسرت عالم ایک فرد ہے، اس کے پاس کوئی بندوق یا بارود نہیں اور نہ وہ کسی فوج کا مالک ہے، انہوں نے عمر عبداللہ  حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بُزدل اور بے غیرت حکومت ثابت ہوئی ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین نے اتوار کو جاری ایک بیان میں کشمیر کے آزادی پسند لیڈر مسرت عالم بٹ کی قربانیوں اور استقامت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ان پر پے درپے پی ایس اے کا اطلاق کرکے آئین و قانون کی مٹی پلید کر رہی ہے اور یہ کارروائی حکمرانوں کے جمہوری دعووں کے بھی منافی ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ کٹھوعہ جیل سے عدالتی احکامات پر رہا ہونے کے بعد موصوف کو دوبارہ گرفتار کرکے میران شاہ انٹراگیشن سینٹر میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کے ساتھ انتہائی نازیبا سلوک روا رکھا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 185198
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش