QR CodeQR Code

پارلیمنٹ کے عدلیہ سے سپریم ہونے کے باوجود حکومت نے ہمیشہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام کیا، فیصل رضا عابدی

5 Aug 2012 23:25

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی کے سینیٹر کا کہنا تھا حکومت سے مطالبہ ہے کہ تمام آزاد ہونے والے دہشتگردوں کو دوبارہ گرفتار کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے سینیٹر فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں جوڈیشل مارشل لاء نافذ ہے چیف جسٹس استعفٰی دے دیں وہ ملک کی سالمیت کے لئے خطرہ بن چکے ہیں۔ اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے سیکرٹریٹ میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ارسلان افتخار نے کمپنی چیف جسٹس ہاؤس میں بنائی جو غیر قانونی ہے۔ پارلیمنٹ نے پی سی او ججز کے گناہوں کو دھویا۔ پارلیمنٹ سپریم ہے ارکان پارلیمنٹ اس کے اختیارات بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی عدلیہ سے محاذ آرائی نہیں چاہتی ہمارے خلاف یکطرفہ فیصلے کئے جاتے ہیں۔ جنرل پاشا نے کہا تھا کہ ہم نے نو سو سے زائد دہشت گرد گرفتار کئے جنہیں عدالتوں نے آزاد کردیا۔ حکومت سے مطالبہ ہے کہ تمام آزاد ہونے والے دہشت گردوں کو دوبارہ گرفتار کیا جائے۔ فیصل رضا عابدی نے کہا کہ پارلیمنٹ عدلیہ سے سپریم ہے لیکن اس کے باوجود حکومت نے عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اپنے وزیراعظم کو گھر بھیج دیا۔ سپریم کورٹ میں لاکھوں کیسز زیر التوا ہیں لیکن ساڑھے تین سال سے صرف سوئس کیسز زیر سماعت ہیں۔ نواز شریف کیخلاف کیسز کی سماعت نہیں کی جا رہی، اصغر خان کیس کی سماعت بھی جس طرح ہونی چاہیئے تھی اس طرح نہیں ہو رہی۔


خبر کا کوڈ: 185201

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/185201/پارلیمنٹ-کے-عدلیہ-سے-سپریم-ہونے-باوجود-حکومت-نے-ہمیشہ-فیصلوں-کا-احترام-کیا-فیصل-رضا-عابدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org