QR CodeQR Code

آسٹریلیا میں شام کے صدر بشار الاسد کے حق میں مظاہرہ

7 Aug 2012 23:42

اسلام ٹائمز: مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شام میں بیرونی فوجی مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں سینکڑوں افراد نے شام کے صدر بشار الاسد کے حق میں مظاہرہ کیا، ایرانی چینل پریس ٹی وی کے مطابق مظاہرے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی، مظاہرین نے شام کے قومی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جن پر بشار الاسد کے حق میں نعرے درج تھے، مظاہرین نے اس موقع پر کہا کہ شام میں بیرونی فوجی مداخلت کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ امریکہ اور خلیجی ریاستیں شام میں مداخلت کےلئے جواز ڈھونڈ رہی ہیں اور اب تک تشدد کے واقعات میں سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم شام کو ایک اور لیبیا بنانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 185592

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/185592/آسٹریلیا-میں-شام-کے-صدر-بشار-الاسد-حق-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org