QR CodeQR Code

مہنگائی، لوڈشیڈنگ، کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، میاں محمد اسلم

7 Aug 2012 22:15

اسلام ٹائمز:جماعت اسلامی نون شیخ پور کے دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام انتخابات میں دیانتدار لوگوں کو ووٹ دیں، اسی کے زریعے ہی انقلاب آئے گا۔


اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث ملک میں غریب آدمی کا جینا مشکل ہو گیا ہے۔ مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری اور کرپشن نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔ پورا معاشرہ مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے اور اللہ کا تقوی اختیار کر کے ہی ہم مسائل سے نجات پا سکتے ہیں۔ خدا سے بےخوف ہوکر گزاری جانے والی زندگی پرسکون نہیں ہو سکتی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی نون شیخ پور کے زیر اہتمام دعوت افطار کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد میاں محمد رمضان، شاہد محمود اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

میاں محمد اسلم نے کہا کہ ہم ملکی اور قومی انتخابات کو تبدیلی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ انتخاب کی آواز دلوں پر دستک دے رہی ہے اور لوگ تبدیلی کی بات کر رہے ہیں کہ انتخابات انقلاب کا پیش خیمہ ہوں گے۔ انہوں نے کہا فکر ونظر کو تبدیل کرنے والا انقلاب صرف اسلام کا انقلاب ہے مگر اس انقلاب کو لانے کے لیے جدو جہد کو تیزتر کرنے کی ضرورت ہے یہ وقت گھروں پر بیٹھنے کا نہیں لوگوں کو یہ بتانے کی ضرورت ہے کہ جنہیں تم ووٹ دیتے ہو انہوں نے تمہارے مسائل حل نہیں کئے جھوٹوں کو ووٹ دو گے تو سچوں کی حکومت قائم نہیں ہو گی۔ عوام انتخابات میں امین اور دیانتدار لوگوں کو ووٹ دیں اسی کے زریعے ہی انقلاب آئے گا۔


خبر کا کوڈ: 185728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/185728/مہنگائی-لوڈشیڈنگ-کرپشن-نے-ملک-کی-جڑوں-کو-کھوکھلا-کر-دیا-ہے-میاں-محمد-اسلم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org