QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو پولیو سے پاک کرنے میں حکومت کامیاب ہوگئی ہے، مہدی شاہ

8 Aug 2012 03:23

اسلام ٹائمز: پولیو کے خاتمے کے حوالے سے منعقد اجلاس کے خاتمے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان حکومت کو پولیو سے پاک رکھنے کے اس مشن میں بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو پولیو سے پاک کرنے کے مشن میں صوبائی حکومت کامیاب ہوئی ہے۔ گلگت بلتستان میں پولیو کی شرح صفر ہے آئندہ کیلئے بھی قوم کے پھول جیسے بچوں کو پولیو جیسی مہلک بیماری کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور پولیو سے صوبے کو پاک رکھا جائیگا۔ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے منعقد اجلاس کے خاتمے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے پاکستان کے دیگر تمام صوبوں کو بھی گلگت بلتستان کی مثال دی جس میں پولیو کی شرح صفر ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے گلگت بلتستان حکومت کو پولیو سے پاک رکھنے کے اس مشن میں بھرپور تعاون کا بھی یقین دلایا۔


خبر کا کوڈ: 185732

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/185732/گلگت-بلتستان-کو-پولیو-سے-پاک-کرنے-میں-حکومت-کامیاب-ہوگئی-ہے-مہدی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org