QR CodeQR Code

اسکردو جیل میں قیدیوں کی چیکنگ کے دوران دو موبائل فون برآمد

8 Aug 2012 03:38

اسلام ٹائمز: جیل ٹوٹنے کے مختلف واقعات کے بعد کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی بلتستان سید احمد شاہ نے اسکردو جیل کے دورہ کے موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ کو سکیوریٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چلاس اور استور میں جیل توڑنے کے واقعات کے بعد اسکردو میں جیل ٹوٹنے کے خوف سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور ڈی آئی جی بلتستان سید احمد شاہ نے اسکردو جیل کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے جیل سپریٹنڈنٹ سے جیل میں موجود قیدیوں کی تفصیلات اور سکیوریٹی کے معاملات کے بارے میں استفسار کیا۔ جیل سپریٹنڈنٹ نے کمشنر اور دیگر افسران کو جیل میں موجود قیدیوں کی تعداد اور سکیوریٹی کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے اس موقع پر جیل میں سکیوریٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ۔ دریں اثناء ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ قیدیوں کی چیکنگ کے دوران دو قیدیوں سے موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے ناخوشگوار واقعات کے بعد چار خطرناک قیدی اسکردو جیل منتقل کئے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 185737

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/185737/اسکردو-جیل-میں-قیدیوں-کی-چیکنگ-کے-دوران-دو-موبائل-فون-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org