0
Wednesday 8 Aug 2012 01:45

غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار صدر زرداری ہیں، شہباز شریف

غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار صدر زرداری ہیں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال میں پاکستان کی معاشی صورتحال ابتر ہوگئی ہے، لوڈشیڈنگ نے پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا ہے، ملتان اسپورٹس گراونڈ میں قائم کیمپ آفس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک میں منصفانہ لوڈشیڈنگ ہونی چاہئے، پنجاب کو غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ کا نشانہ بنایا گیا جس کے ذمہ دارصدر زرداری ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر بیان دینا آسان ہے، قربانی کا جذبہ اشرافیہ میں ہونا چاہییے۔ عام آدمی تو پہلے قربانیاں دے رہا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کی بدیانتی کے باعث معیشت تباہی کے دہانے پر اور برآمدات و زراعت کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے جبکہ لاکھوں لوگ بے روزگار ہوگئے ہیں، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ کا فیصلہ نہیں ہوسکتا تھا اگر پنجاب اپنی جیب سے 11 ارب روپے نہ ڈالتا، ذوالفقار کھوسہ کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ پارٹی دیکھ رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 185760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش