QR CodeQR Code

قبائل دہشتگرد نہیں، محب وطن ہیں، جے یو آئی خیبر ایجنسی

8 Aug 2012 01:41

اسلام ٹائمز: شمس الدین آفریدی اور سعادت خان آفریدی کا پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ افغانستان کی جانب سے پاک سرحد پر جو حملے ہو رہے ہیں ان میں نیٹو، افغان حکومت اور امریکہ براہ راست ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام خیبر ایجنسی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت شمالی وزیرستان میں آپریشن کی بجائے مذاکرات کا راستہ اپنائے کیونکہ اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے، قبائل دہشتگرد نہیں بلکہ محب وطن ہیں اور قیام پاکستان سے لیکر آج تک سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں، برما میں مسلمانوں کی نسل کشی کی روک تھام کیلئے عالمی سطح پر آواز اٹھائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار جے یو آئی خیبر ایجنسی کے سینئر نائب صدر حاجی شمس الدین آفریدی اور سیکرٹری اطلاعات سعادت خان آفریدی نے پشاور پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن اور غیر ملکی افواج کی مداخلت قبائلی عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے کیونکہ اگر آپریشن کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے، ملک بھر میں افراتفری پھیل جائیگی، قبائلی ایسے حملوں کو ہر صورت ناکام بنادینگے، انہوں نے کہا کہ افغانستان کی جانب سے پاک سرحد پر جو حملے ہو رہے ہیں ان میں نیٹو، افغان حکومت اور امریکہ براہ راست ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ 10 سال بعد افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات کا اعلان کرتا ہے تو ہماری حکومت یہ کیوں نہیں کرتی۔


خبر کا کوڈ: 185762

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/185762/قبائل-دہشتگرد-نہیں-محب-وطن-ہیں-جے-یو-آئی-خیبر-ایجنسی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org