QR CodeQR Code

امریکا یمن کیخلاف سعودی عرب کو استعمال کر رہا ہے،احمدی نژاد

14 Jan 2010 13:49

ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں اجارہ داری کیلئے سعودی عرب کو یمن کے داخلی معاملات میں ملوث کر رہا ہے۔ایران کے شہر اہواز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں


اہواز:ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ امریکا خطے میں اجارہ داری کیلئے سعودی عرب کو یمن کے داخلی معاملات میں ملوث کر رہا ہے۔ایران کے شہر اہواز میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امریکی اجارہ داری کی مہم میں استعمال ہو رہا ہے۔امریکا نے سعودی عرب کو اسلحہ فروخت کیا ہے تا کہ خطے میں مسلمانوں کی خونریزی میں اضافہ ہو۔ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہا کہ سعودی حکومت یمن میں مسلمان بھائیوں کے درمیان امن قائم کرنے کے بجائے خود جنگ میں کود پڑی ہے اور اس کے ہتھیار مسلمانوں کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ اگر ان میں سے تھوڑے سے ہتھیار بھی اسرائیل کے خلاف استعمال ہوتے تو خطے میں اس کا وجود تک نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مغرب ناکامیوں کی آخری حد پر پہنچ چکا ہے۔ ایٹمی خطرات اور انسانی حقوق کی باتیں محض جھوٹ کا پلندہ ہے۔ ایران سمیت خطے کے تمام ممالک صہیونی عزائم خاک میں ملا دیں گے۔
یمن کے داخلی معاملات میں ایران ملوث ہے،سعودی وزیر خارجہ کا الزام
ریاض:سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے یمن میں مداخلت کے ایرانی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ درحقیقت ایران یمن کے داخلی معاملات میں ملوث ہے۔یہ بات انہوں نے دارالحکومت ریاض میں اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ شہزادہ سعود الفیصل نے استفسار کیا کہ ایران کس بنیاد پر یمن میں زیدی فرقے پر جنگ مسلط کرنے کا الزام سعودی عرب پر لگا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حقیقت تو یہ ہے کہ ایران خود یمن کے داخلی معاملات میں مداخلت کا مرتکب ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 18582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/18582/امریکا-یمن-کیخلاف-سعودی-عرب-کو-استعمال-کر-رہا-ہے-احمدی-نژاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org