0
Wednesday 8 Aug 2012 16:21

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں دھماکہ، خاصہ دار فورس کے 4 اہلکار زخمی

پشاور کے علاقہ حیات آباد میں دھماکہ، خاصہ دار فورس کے 4 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ پشاور کے علاقے حیات آباد میں بم دھماکہ کے باعث خاصہ دار فورس کے چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ دھماکہ حیات آباد فیز تھری چوک پر ہوا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے خاصہ دار فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ دھماکے سے گاڑی کو نقصان پہنچا اور چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو خیبر ٹیچنگ اسپتال اور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ اور پولیس کے اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے، اور شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 185857
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش