0
Thursday 14 Jan 2010 15:23

شہباز شریف کی ترک وزیراعظم سے ملاقات،پنجاب میں 200 میگاواٹ کا پلانٹ لگانے کیلئے سرمایہ کاری کرینگے،طیب اردگان

شہباز شریف کی ترک وزیراعظم سے ملاقات،پنجاب میں 200 میگاواٹ کا پلانٹ لگانے کیلئے سرمایہ کاری کرینگے،طیب اردگان
لاہور:ترکی کے وزیر اعظم طیب اردگان نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کا استحکام تمام پاکستانی جماعتوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور مسلم لیگ ن کی قیادت اپنی یہ ذمہ داری باطریق احسن ادا کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 200 میگاواٹ کا پلانٹ لگانے کیلئے سرمایہ کاری کرینگے،انہوں نے یہ بات انقرہ میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور ان کے وفود سے ملاقات کے دوران کہی۔ترک وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے رشتوں کی جڑیں تاریخ میں پیوست ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاک ترک دوستی کا شجر مزید بلند تر ہوتا جائیگا۔ترک وزیراعظم کے اس سوال کے جواب میں کہ ترکی پنجاب کے عوام کیلئے فوری طور پر کیا کرسکتا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم توانائی کی قلت کے مسئلے سے نجات کیلئے صوبے میں کوئلے کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والا 200 میگا واٹ کا پلانٹ لگانا چاہتے ہیں جس پر طیب اردگان نے منصوبے پر اظہار پسندیدگی کیا اور کہا کہ وہ پرائیویٹ سیکٹر سے اس منصوبے کیلئے سرمایہ فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں لگنے والا یہ پاور پلانٹ پاکستان اور ترکی کے عوام کی دوستی کی علامت ہو گا۔وزیراعظم ترکی نے ملاقات کے دوران ہی متعلقہ حکام کو ہدایت کی وہ اس منصوبے کے وسائل کی فراہمی کیلئے کل ہی استنبول میں شہباز شریف کی سرمایہ کاروں سے ملاقات کروائیں۔وزیراعلیٰ شہباز شریف نے اس موقع پر ترکی کی سیاسی قیادت کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک ترک دوستی ایک جذبے کا نام ہے اور کوئی تحریر یا تقریر اس جذبے کا احاطہ نہیں کرسکتی۔وزیراعظم ترکی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو رخصت کرتے ہوئے کہا کہ وہ نواز شریف کو میرا سلام پہنچائیں۔علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے ترکی کے انسداد جرائم کے بین الاقوامی ادارے ٹیڈاک کادورہ کیا۔جہاں انہیں ترکی میں انسداد دہشت گردی کے کامیاب آپریشنوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ادارے کے حکام کے ساتھ ملاقات میں یہ طے کیا گیا کہ ٹیڈاک(TADOC) سکیورٹی سے متعلق پنجاب کے افسروں اور اہلکارں کے لئے خصوصی کورسز منعقد کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 18592
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش