QR CodeQR Code

ماہرین کو مقبوضہ کشمیر میں واقع خفیہ ٹنل سے اہم شواہد حاصل ہوئے ہیں، بھارت

9 Aug 2012 02:33

اسلام ٹائمز: بھارتی ماہرین کی ٹیم نے خفیہ ٹنل کے نیٹ ورک کو جاننے اور اس کی شروعات کے حوالے سے بڑے پیمانے پر اپنی کارروائی شروع کردی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی ماہرین کی ٹیم نے پاک بھارت سرحد پر دریافت ہونے والی خفیہ ٹنل سے اہم شواہد حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم جیالوجیکل سروے آف انڈیا کی ٹیم نے واضح کیا ہے کہ مذکورہ ٹنل کے باہری دہانے تک پہنچنا آسان نہیں ہوگا کیونکہ ممکنہ طور یہ دہانا سرحد پار آزاد کشمیر میں ہوگا، بی ایس ایف اور مختلف متعلقہ محکموں کی نگرانی میں سرحد کے آر پار 4 سو میٹر طویل ٹنل کی کھدائی کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے، مقبوضہ کشمیر کے سانبہ سیکٹر میں خفیہ ٹنل کے انکشاف کے بعد اگرچہ حکومت ہند نے یہ واضح کیا تھا کہ اس معاملے پر سنجیدگی کے ساتھ غور کیا جارہا ہے۔
 
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حد متارکہ پر جی ایس آئی ٹیم نے اگلی بیلٹ چچوالی سانبہ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک بھارت سرحد پر خفیہ زیر زمین ٹنل کے حوالے سے تفصیلی معائنہ کیا اور پورے علاقے کا مکمل سروے کرنے کیلئے بھی اپنا آپریشن بڑے پیمانے پر شروع کیا تاکہ ٹنل کے محرکات معلوم کیے جاسکیں۔


خبر کا کوڈ: 185951

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/185951/ماہرین-کو-مقبوضہ-کشمیر-میں-واقع-خفیہ-ٹنل-سے-اہم-شواہد-حاصل-ہوئے-ہیں-بھارت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org