0
Thursday 9 Aug 2012 02:19

لاہور میں یوم القدس کی دو ریلیاں نکالی جائیں گی، انتظامات مکمل

لاہور میں یوم القدس کی دو ریلیاں نکالی جائیں گی، انتظامات مکمل
اسلام تائمز۔ لاہور میں یوم القدس منانے کے لیے مختلف شیعہ تنظیمون نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شیعہ علما کو نسل، وفاق علما شیعہ پاکستان، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن اور وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے زیر اہتمام جمعتہ الوداع کو لاہور پریس کلب سے چیئرنگ کراس مال روڈ تک یوم القدس کا جلوس نکالا جائے گا۔ جس کی قیادت شیعہ علما کو نسل کے صدر علامہ مظہر عباس علوی، علامہ وفاق المدارس شیعہ پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ محمد افضل حیدری اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر کریں گے۔ 

شیعہ علما کونسل لاہور کے صدر آصف علی زیدی کے مطابق پولیس اور سول انتظامیہ کو جلوس کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے اطلاع دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں بھر پور جلوس فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالے جارہے ہیں۔ 

دوسری طرف امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت المسلمین اور امامیہ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام یوم القدس کا جلوس 17 اگست کو جامع مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سے نکا لا جائے گا۔ جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی، آئی ایس او کے مرکزی صدر اطہر عمران اور دیگر رہنما کریں گے۔ 

آئی ایس او لاہور ڈویژن کے صدر ناصر عباس نے اسلام ٹائمز کو بتایا کہ یوم القدس کے روایتی جلوس کو انتظامیہ مال روڈپر آنے میں رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ مال روڈ پر باقی جماعتون کے جلوس نکالے جا سکتے ہیں، تو یوم القدس کا جلوس نکالنے کیوں نہیں نکالنے دیا جا رہا۔
خبر کا کوڈ : 186018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش