QR CodeQR Code

حکومت نے انتقامی کاروائیوں کی حد کر دی، سردار عتیق

9 Aug 2012 10:46

اسلام ٹائمز: مسلم کانفرنس کے صدر کا کہنا ہے کہ عدالتی احکامات نظرانداز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفیسر باغ کی آسامی پر نئی تقرری توہین عدالت ہے۔ پی پی حکومت نے ہمیشہ سرکاری ملازمین کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔


 اسلام ٹائمز۔ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے ریڈکریسنٹ سوسائٹی آزاد کشمیر کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ آفیسر باغ کو ملازمت سے فارغ کیے جانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کا انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنانے کے بعد حکومت نے غیرسرکاری اداروں میں مداخلت شروع کر دی ہے۔ مسلم کانفرنس نے آزاد کشمیر میں شائستہ سیاست کو پروان چڑھایا، سرکاری یا غیر سرکاری اداروں کو سیاست سے ہمیشہ دور رکھا لیکن موجودہ حکومت نے ان اداروں میں سیاسی مداخلت اور انتقامی کاروائیوں کی حد کر دی ہے۔ اس صورتحال پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے، عدالتی احکامات نظرانداز کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ آفسیر باغ کی آسامی پر نئی تقریری توہین عدالت ہے۔ انھوں نے کہا کہ ریڈکریسنٹ سوسائٹی میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں اور سیاسی مداخلت سے اس ادارے کو تباہ کرنے سے گریز کیا جائے۔ ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور کشمیر سیل خریدوفروخت کا مرکز بن گئے ہیں۔ پہلے ہی آزاد حکومت کے غلط رویے اور بے جا مداخلت سے دنیا بھر کی این جی اوز آہستہ آہستہ آزاد کشمیر سے واپس جا رہی ہیں۔




خبر کا کوڈ: 186087

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/186087/حکومت-نے-انتقامی-کاروائیوں-کی-حد-کر-دی-سردار-عتیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org